
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال ہوگيا
Spread the message
مہر خبررساں ایجنسی نے متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کا 73 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔یو اے ای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال پر چالیس روزہ سوگ اور 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ شیخ خلیفہ 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے۔ صدر خلیفہ بن زاید النہیان کافی عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوکر کافی کمزور ہوگئے تھے جس کے باعث ملکی امور ولی عہد محمد بن زاید النہیان چلا رہے تھے۔