
قطر کے بادشاہ کل تہران کا دورہ کریں گے
Spread the message
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے بادشاہ شیخ تمم بن حمد آل ثانی کل ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران کا دورہ کریں گے۔امیر قطر دورہ ترہان کے دوران ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو کریں گے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور امیر قطر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔اس سے قبل ایرانی صدر قطر کا دورہ کرچکے ہیں جہاں ایرانی صدر نے گیس صادر کرنے والے ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی ۔ ایران اور قطر کے حکام نے اس سفر میں باہمی تعاون کی 14 دستاویزات پر دستخط کئے تھے۔