
ایرانی وزیر خارجہ امیرعبداللہیان بیروت پہنچ گئے
Spread the message
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان شام کا دورہ مکمل کرکے بیروت پہنچ گئے ہیں۔ حسین امیر عبداللہیان لبنان کے دارالحکومت بیروت میں لبنان کے اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
امیرعبداللہیان نے شام کے دورے کے دوران شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد اور صدر بشار اسد کے ساتھ دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔