
امیر قطر شیخ تمیم تہران پہنچ گئے/ ایرانی صدر رئیسی نے باقاعدہ استقبال کیا
Spread the message
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی ، صدر ابراہیم رئیسی کی دعوت پر تہران پہنچ گئے ہیں، جہاں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے صدارتی محل سعد آباد میں ان کا باقاعدہ استقبال کیا۔ اطلاعات کے مطابق امیر قطر دورہ تہران کے دوران صدر ابراہیم رئيسی کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ امیرقطر اور صدر ابراہیم رئیسی مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔