Mera Shia Kaun Hai? | Imam Sadiq (a.s) Ki 5 Advice
#SabeelMedia #ImamSadiq #Advice
امام جعفر صادق علیہ کا اپنے شیعوں سے کیا چاہتے ہیں ؟
چھٹے امام اپنے شیعوں سے چاہتے ہیں کہ :
۱۔ لوگوں کی مدد کریں
اہل بیت کے چاہنے والوں کے درمیان یہ کام دلوں کے قریب ہونے کی وجہ اور آپسی رشتے کے بہتر اور مضبوط ہونے کا سبب ہے
امام صادق علیہ السلام نے اپنے شیعوں کو لوگوں کی مدد اور ان کی ضرورتوں کو پورا کرنے کا حکم دیا ہے
آپ ابن جندب سے فرماتے ہیں :
اے جندب کے بیٹے! جو بھی اپنے دینی بھائی کی کسی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے قدم اٹھائے وہ ایسے ہی ہے جیسے کہ اس نے صفا و مروہ کے درمیان سعی کی
اور اپنے دینی بھائی کی کسی ضرورت کوپورا کرنے والا ایسے ہی ہے جیسے وہ جنگ بدر اور جنگ احد میں اللہ کی راہ میں لڑتے ہوئے شہید ہوگیا ہو
اللہ اس وقت تک کسی امت کو عذاب میں مبتلا نہیں کرتا جب تک وہ امت اپنے فقیر بھائی کے حق کو دینے میں سستی نہ دکھائے ـ
Tohful uqool, p 540.
پھر آگے امام علیہ السلام ارشادفرماتے ہیں
اے جندب کے بیٹے!ہمارے شیعوں تک ہمارا یہ پیغام پہچنا دو اور ان سے کہہ دو کہ : تمہیں گمراہ مذھب اپنے جال میں پھسنا نہ لیں
خدا کی قسم ! ہماری ولایت :تقوا اور مومنین کی مدد کے بغیرحاصل نہیں ہوسکتی
اور جو شخص لوگوں پر ظلم کرے وہ ہمارا شیعہ نہیں ہے
Tohful uqool, p 540.
۲۔ اپنی زندگی کا مرکز اور سنٹرل پوائنٹ ولایت اہل بیت کو بنائیں
امام اپنے شیعوں سے یہ بھی چاہتے ہیں کہ وہ اپنے اماموں کی معرفت حاصل کریں اور انھیں پہچانیں اور معرفت کے بعد دل و جان سے ان کی ولایت کو قبول کریں اور ان کے بتائے ہوئے حکم کے سامنے پوری طرح سے تسلیم ہوجائیں اور اس حد تک اہل بیت کی ولایت سے جڑ جائیں کہ اپنی خوشی اور اپنے غم سب کو ان کی خوشی اور ان کے غم میں ہی سمجھیں اور اپنی زندگی کی تمام آسانیوں اور سختیوں کو ائمہ اطہار کی ولایت اور محبت سے جوڑ دیں
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں
اللہ ہمارے شیعوں پر رحمت نازل کرے وہ ہمارے ہی بچی ہوئی مٹی سے خلق ہوئے ہیں اور ہماری ولایت کے پانی سے ان کا خمیر تیار ہوا ہے اور وہ ہمارے غم میں دکھی ہوتے ہیں اور ہماری خوشی میں خوش ہوتے ہیں
Shajarye tuba, vol1, p 3
۳۔نیک کام کریں اور اچھا کرداراپنائیں
تیسری چیز جو امام اپنے شیعوں سے چاہتے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ نیک کام کریں اور اخلاقی اعتبار سے بہترین کردار کے مالک ہوں اور امام نے کئی جگہوں پر اس کی طرف اشارہ کیا ہے اور اس پر زور دیتے ہوئے فرمایا ہے:
میرے چاہنے والوں اور ماننے والوں کومیرا سلام پہونچانا اور ان سےکہنا کہ میں تم لوگوں کو اللہ کا تقوا ،دین میں پرہیزگاری،اللہ کی راہ میں کوشش ، گفتگو میں سچائی، امانت داری، لمبے سجدوں ،پڑوسیوں سے نیکی کی وصیت و نصیحت کرتا ہوں
اس لئے کہ جب بھی تم میں سے کوئی بھی ان نصیحتوں پر عمل کرتا ہے جیسے وہ سچ بولتا ہے یا امانت کو اد اکردیتا ہے یا لوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آتا ہے تو لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ شخص جعفری مذہب کا ماننے والا ہے یہ شخص شیعہ ہے اس سے ہمیں خوشی ہوتی ہے لیکن اگرمیرا چاہنے والا( خدانخواستہ ) کوئی براکام کرتا ہے تو ہمارا دل دکھی ہوتا ہے ۔
Wasayel-al-shia, vol 8, p 389
۴۔اپنی فیملی کی دیکھ بھال کریں
امام کا چاہنے والا کبھی بھی اپنی فیملی کے ساتھ سخت برتاو نہیں کرتا بلکہ ہمیشہ کوشش کرتا ہے کہ اپنی فیملی کو سکون و آسانیوں میں رکھے
امام علیہ السلام فرماتے ہیں :
بیشک ایک انسان کی فیملی ا س کی قیدی ہے ،تو جسے بھی اللہ اپنی نعمت سے نوازے اسے چاہئے کہ وہ اپنی فیملی کی زندگی میں خوشحالی لانے کی کوشش کرے اور اگر وہ ایسا نہ کرے تو بہت جلد اس سے و ہ نعمت چھن جائے گی
Kashaf al Ghummah,vol 2, p 207
۵۔قرآن کی تلاوت
امام علیہ السلام فرماتے ہیں
قرآن اللہ اور اس کے بندوں کے درمیان ایک ایگریمنٹ ہے اس لئے ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اسایگریمنٹ کو دیکھتا رہےور ہر روز کم سے کم پچاس آیتوں کی تلاوت کرے
Usool al kafi, vol 2, p 609
یقیناً امام علیہ السلام کا مقصد صرف تلاوت کرنانہیں ہے بلکہ تلاوت کے ساتھ ساتھ غور وفکر اورقرآن پر عمل کرنا ہے
———-
1. Must watch and share with your friends and relatives. Sharing knowledge gives sawaab.
2. Is video ko zyada se zyada logon se share karen.
3. Is video clip ke baare mein apke comments zaroor likhen..
—————
Join us on social media by following links:
https://Instagram.com/SabeelMedia.in
https://youtube.com/SabeelMedia_in
https://wa.me/918928514110
https://Fb.com/SabeelMedia.in
https://t.me/Sabeelmedia_in
[email protected]