
پاکستان میں پولیس نے کار چوری میں ملوث 2 بہنوں کو گرفتارکرلیا
Spread the message
مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ حسن ابدال میں پولیس نے کار چوری میں ملوث 2 بہنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں بہنیں مل کر گاڑی چوری کرتی تھیں، ملزم خواتین قیمتی گاڑی چوری کرکے فرار ہورہی تھیں کہ حسن ابدال پولیس نے ناکہ بندی کرکے دونوں بہنوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والی ملائکہ عرف ملکہ اور ماوا بی بی کا ضلع صوابی سے تعلق ہے۔