
سعودی عرب کی قطر سے تنازع حل کرنے کی کوششیں
Spread the message
مہرخبررساں ایجنسی نے فنانشل ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے جوبائیڈن کو تحفہ دینے کیلئے قطر سے تنازع حل کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔
اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی انتخابات میں شکست کے بعد سعودی عرب نے قطر کے ساتھ 3 سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے تنازع کے حل کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اس اقدام کو بائیڈن اتنظامیہ کی حمایت حاصل کرنے کا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون 2017ء میں قطر سے سفارتی ، تجارتی اور سفری تعلقات ختم کردیئے تھے۔
ان ملکوں نے قطر پر دہشت گرد گروپوں کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔