
رہبر معظم کا حجۃ الاسلام علوی سبزواری کے انتقال پر تعزیتی پیغام
Spread the message
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام والمسلمینسید محمد حسن علوی سبزواری کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین علوی سبزواری کے انتقال پر مرحوم کے اہلخانہ، پسماندگان اور دوستوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: مرحوم نے طاغوت کا مقابلہ کرنےکے سلسلے میں عوام کی بھر پور ہمراہی کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے دور میں بھی انقلابی سرگرمیوں ميں مصروف رہے جو مرحوم کے لئے ذخیرہ آخرت ہے۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور مرحوم پر رحمت و مغفرت نازل فرمائے۔