
ترکی نے 40 پاکستانی شہریوں کوملک بدر کردیا
Spread the message
مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی سے غیرقانونی طورپرمقیم 40 پاکستانی شہریوں کوملک بدر کردیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ترکی سے غیر قانونی طور پرمختلف شہروں میں مقیم 40 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کردیا گیا ہے جو اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر ڈی پورٹیز کو کھانا، کپڑے اور جوتے فراہم کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈی پورٹیز کا کھانا، کپڑے، جوتے فراہم کرنے کے لئے دوبڑی این جی اوز سے معاہدے کئے گئے تھے۔ ترکی سے ملک بدر ہونے والے پاکستانی غیر قانونی طور پر مختلف شہروں میں مقیم تھے۔