
بھارت میں کسانوں کا بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاج کا اعلان
Spread the message
مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کسانوں نے بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر متنازعہ زرعی قوانین واپس نہیں لیے تو 26 جنوری یو م جمہوریہ کے دن ٹریکٹر لے کر دہلی کے پریڈ روڈ پر پہنچ جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق کسان رہنماوں نے سپریم کورٹ کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کو بھی مسترد کر دیا ہے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت بات چیت کا ڈرامہ کر رہی ہے مودی پر یقین نہیں کر سکتے۔ہریانہ، پنجاب، راجستھان اور یوپی سمیت کئی صوبوں میں کاشتکار ٹریکٹر ریلیاں نکال کر لوگوں کو 26 جنوری کو دہلی پہنچنے کی مہم چلا رہے ہیں۔کسانوں کا کہنا ہے سپریم کورٹ کا کمیٹی بنانےکا فیصلہ مودی کی چال ہے،مظاہرین نے متنازعہ قوانین کی واپسی تک ڈٹے رہنےکا اعلان کیا ہے۔