
بھارتی کسانوں کا 8 مارچ کو پارلیمنٹ کے گھیراؤ کرنے کا اعلان
Spread the message
مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ بھارتی کسانوں نے مطالبات منظور نہ ہونے پر8 مارچ کو پارلیمنٹ کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے۔بھارت میں گزشتہ تین ماہ سے کسان اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی مظاہرہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔تین ماہ سے جاری اس احتجاج میں پنجاب اور ہریانہ سمیت دیگر صوبوں کے کسان بھی شامل ہیں۔تاہم اب تک مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کسان رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ8مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔