
بھارتی فورسز نے چینی فوجی کو چین کےحوالےکردیا
Spread the message
مہرخبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فورسز نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پارکرنے والے چینی فوجی کو چین کےحوالےکردیا ہے۔ بھارتی فوج کے مطابق چینی فوجی کو چوشول مولدو کے مقام پر چین کے حوالےکیا گیا۔
بھارتی فوج کے مطابق لداخ میں پینگوگ جھیل کے علاقے سے آٹھ جنوری کی صبح چینی فوجی کو حراست میں لیا گیا، اطلاعات کے مطابق چینی فوجی راستہ بھٹک کر لائن آف ایکچوئل کنٹرول عبور کرکے بھارت سرحد میں داخل ہوگیا تھا۔