
بغداد میں 2 خودکش حملوں میں 32افراد جاں بحق اور 110 زخمی
مہر خبررساں ایجنسی نے بغداد الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں کے 2 خودکش حملوں کے نتیجے میں 32 افراد جاں بحق اور 110 زخمی ہوگئے ہیں ۔۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے طائران اسکوائر میں بازار میں یکے بعد دیگرے 2خودکش حملوں میں 32 افراد جاں بحق اور 110 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ سکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں۔
عراقی وزارت داخلہ کے مطابق پہلا خودکش حملہ آور بازار میں داخل ہوا اور طبیعت خراب ہونے کا بہانا بنایا جس پر جیسے ہی لوگ حملہ آور کے گرد جمع ہوئے، اس نے دھماکے سے خود کو اڑالیا جب کہ دوسرے حملہ آور نے اس وقت دھماکے سے خود کو اڑایا جب لوگ امدادی کاموں کے لیے جمع ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق خود کش حملوں میں سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد ملوث ہیں جو عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے کی مسلسل کوشش کررہے ہیں۔