
برازیل میں بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم میں 37 افراد ہلاک
Spread the message
مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کی ریاست ساؤ پولو میں بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم کے باعث 37 افراد ہلاک ہوگئے۔ برازیل کی ریاست ساؤپولو کے علاقے تاگوئی میں فیکٹری ملازمین کو لے کر جانے والے بس ہائی وے پرٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثے میں 37 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ واقعہ کے بعد سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور جائے حادثے سے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بس میں فیکٹری کے 53 ملازم سوار تھے جبکہ حادثے میں بس کا ڈرائیور بچ گیا ہے۔