
ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپنزٹرافی ملتوی کردی
Spread the message
مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایشین ہاکی فیڈریشن نے ڈھاکہ میں ہونے والی مینز ایشین چیمپنزٹرافی ملتوی کردی ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق مینز ایشین چیمپنز ٹرافی 11 مارچ سے ڈھاکہ میں شیڈول تھی۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے بھی ایونٹ میں شرکت کرنا تھی جس میں پاکستان کا روایتی حریف بھارت کیخلاف میچ بھی 13 مارچ کو کھیلا جانا تھا۔
ادھر جنوبی کوریا میں ہونیوالی ویمن ایشین چیمپنز ٹرافی بھی ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ویمنز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 31 مارچ سے سات اپریل تک کوریا میں طے تھے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کےمطابق اب یہ ایونٹ رواں سال نومبر یا اس کے بعد شیڈول کیے جائیں گے۔