
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی-ابنا
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ کوئی تیسرا فریق تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش کرے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے پاکستان کے سینیئر صحافیوں، جرنلسٹوں اور مختلف ٹی وی چینلوں کے اینکروں سے ملاقات میں ایران میں سیلاب کی وجہ سے ایرانی عوام اور حکومت سے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کئے جانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دو دوست اور بڑے اسلامی ممالک کی حیثیت سے ایران اور پاکستان کی حکومتوں اور عوام کے تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں-
ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے سی پیک کے بارے میں ایران کے موقف کے بارے میں کہا کہ علاقے میں ایران، پاکستان اور چین کا اہم کردار ناقابل انکار ہے اور ہم سی پیک کو علاقے کے ملکوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے اہم سمجھتے ہیں-
ایرانی سفیر نے غاصب صیہونی حکومت کو عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن بتایا اور کہا کہ افسوس کہ آج اسلامی حکومتیں آپس میں ایک دوسرے سے الجھی ہوئی ہیں اور اس میں شک نہیں کہ علاقے میں تیسرا فریق اس صورتحال سے فائدہ اٹھا رہا ہے-
انہوں نے کہا کہ البتہ سب یہ جانتے ہیں کہ صیہونی حکومت علاقے میں مسلمانوں کے خلاف سب سے زیادہ سازشی اقدامات کرتی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲
Source link