
افغانستان کے صوبہ نیمروز میں طالبان کے حملے میں 6 اہلکار ہلاک
Spread the message
مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ نیمروز کے ضلع خشروڈ میں طالبان نے افغان سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے صوبہ نیمروز کے ضلع خشروڈ میں طالبان کی جانب سے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
صوبائی پولیس چیف کرنل عبدالوہاب کے مطابق گزشتہ شب درجن بھر افغان طالبان دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی جس میں متعدد طالبان ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔