Follow

On Screen Facebook Popup by Infofru

Like our facebook page, Support our community projects

Close

زائرین حسینی کی خدمت کرنے والا سب سے چھوٹا خادم

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایام اربعین میں حضرت امام حسین (ع) کے زائروں اور عاشقوں کی خدمت کرنا عراقیوں کے لیے سب سے بڑا فخر ہے جس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی۔
عراقی عوام، پیدل چلنے والے زائرین کے راستوں میں خیمے لگا کر ہر طرح سے اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کی خدمت کرنے کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں۔


زائرین کی خدمت کرنے میں عراقی عوام کے درمیان کسی مذہب و ملت کا امتیاز نہیں، اکثر اوقات یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ خدمت گزار، زائرین سے التماس کرتے ہیں کہ وہ ان سے کچھ قبول کر لیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسے معصوم بچے کی تصویر شئر کی گئی ہے جو اسی راستے میں بیٹھا ہوا اپنی گود میں چند ٹافیاں لئے ہوئے راستہ چلنے والے زائرین کو بانٹ رہا ہے۔ یہ ہے عشق حسینی جو بچے جوان، بوڑھے، معذور ہر ایک کے دل میں جوش مرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


Best World Bookamker williamhill.com reviewwbetting.co.uk